حکومت نبی اکرمؐ کے آثار مقدسہ کو منہدم کرنے کے سعودی منصوبے کو رکوائے: سنی ایکشن کمیٹی

لاہور (پ ر) حرمین شریفین میں سعودی حکومت توسیع کی آڑ میں امت مسلمہ کے عظیم سرمایہ حضورؐ کے آثار  مقدسہ کو منہدم کرنے کے درپے ہے جوکہ کروڑوں مسلمانوں کے روحانی صدمہ و دل آزاری کا باعث ہے۔ حضورؐ کی جائے ولادت کو پہلے لائبریری کی شکل دی گئی اور اب نئی پلاننگ کے تحت لائبریری کو مسمار کرکے وہاں بڑی عمارتیں اور شاہی محل کے لئے راستہ نکالا جارہا ہے جس سے امت مسلمہ کو روحانی کوفت ہوگی۔ سنی ایکشن کمیٹی کے سربراہ قاضی مظفر اقبال نے مسلمان حکومتوں بالخصوص پاکستانی حکومت کی توجہ اس طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت سعودیہ پر سرکاری سطح پر آثار مبارکہ کو جوں کا توں رکھنے پر زور دے۔