حکومت مذاکرات کے ساتھ دیگر آپشن بھی استعمال کرے: فاروق ستار

حکومت مذاکرات کے ساتھ دیگر آپشن بھی استعمال کرے: فاروق ستار

لاہور (آئی این پی) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی آپریشن سمیت دیگر آپشنز بھی استعمال کرے‘ ایم کیو ایم نے ملک کو دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے بچانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ اسی طرح مذاکرات مذاکرات کھیلے جاتے رہے تو ملکی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔  ایم کیو ایم کی آج کی صوفیائے کرام کانفرنس ملک میں اتحاد و یکجہتی کی علامت ثابت ہو گی۔ ہفتہ کے روز یہاں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔