ایم او ایل گروپ نے بین الاقوامی گریجوایٹ پروگرام reshhh2014" متعارف کرا دیا

لاہور (پ ر) ایم او ایل گروپ نے "Freshhh2014" کے عنوان سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کے لئے بین الاقوامی گریجوایٹ پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس میں شرکت کر کے طلبہ نہ صرف 20ہزار یورو جیت سکتے ہیں بلکہ تیل اور گیس سیکٹر میں اپنا کیرئر بھی بنا سکتے ہیں۔ ایم او ایل گروپ 2007ء سے آئل اینڈ گیس انڈسٹری میں Freshhh کے عنوان سے ایک مقبول گریجوایٹ پروگرام کا انعقاد کرتا آ رہا ہے جس کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لا کر ایم او ایل گروپ میں اہم ذمہ داریاں سونپنا ہے۔ اس پروگرام میں گذشتہ سات سالوں کے دوران 70مختلف ممالک کی 250 یونیورسٹیوں کی تقریباً 3500 ٹیموں پر مشتمل 10000 طلبہ نے حصہ لیا۔