ڈی سی او کا بادامی باغ سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ‘ صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے گذشتہ روزبادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اورمنڈی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کر نے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی  ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔