پی ایم اے لاہور کا ہنگامی اجلاس‘ شیخ زید ہسپتال میں چیئرمین کی تعیناتی کا مطالبہ

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ایم اے لاہور کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت ڈاکٹر محمد تنویر انور منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعہ اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال کا عہدہ گزشتہ دو ہفتوں سے خالی ہے۔ پی ایم اے وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف شیخ زید کی فیکلٹی میں سے ہی وقواعد وضوابط کے مطابق موزوں چیئرمین کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کرتی ہے۔