پنجاب حکومت کے افسران کے تقرر وتبادلے

لاہور( سپیشل رپوٹر) پنجاب حکومت نے 3 افسران کے تبادلے وتقرری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ظہیر انور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کا اضافی چارج دیدیا گیا قمر الزمان قیصرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کو ٹرانسفر کرکے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام راجن پور ، مہوش اظہر اوایس ڈی کو ڈی ڈی او ایچ آر ایم لاہور لگایا گیا ہے ۔