پاکستان آگہی پروگرام‘ موبائل نظریاتی یونٹوں کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے زیراہتمام موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گورنر ہائوس‘ جامعہ حنفیہ قادریہ جی ٹی روڈ باغبانپورہ‘ مدرسہ غوثیہ تفہیم القرآن سبزہ زار‘ مدرسہ جماعتیہ نعمانیہ اسلام پارک شاہدرہ ٹائون اور نیو گیریژن ہائی سکول بسی موڑ شاہ گوہر آباد کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 211 تھی۔