وزیراعظم ہاؤس کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں اور جاسوس کتے خریدنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم ہائوس کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں اور جاسوس کتے خریدنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لئے 12کروڑ روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں اور چوبیس لاکھ کے جاسوس کتے خریدے گئے جبکہ وزیراعظم ہاوس کی تزئین و آرائش پر بھاری اخراجات کئے جا رہے ہیں جو قومی خزانے کے ضیاع کے مترادف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کیلئے گاڑیوں اور جاسوس کتے خریدنے کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔