میٹرنل ، نیونیٹل اینڈ چائلڈ اتھارٹی کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا فیصلہ

میٹرنل ، نیونیٹل اینڈ چائلڈ اتھارٹی کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب ری پروڈیکٹو ،میٹرنل، نیونیٹل اینڈ چائلڈ ہیلتھ اتھارٹی کے قوانین بارے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اتھارٹی کے معاملات چلانے کے لئے بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جائے گا جبکہ ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ مینجمنٹ یونٹ کام کرے گا - اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتی کے طریقہ کار ، تادیبی کارروائی کے لئے ضابطہ کار ، کیپسٹی بلڈنگ کے لئے ٹریننگ ، اچھی کارکردگی پر تنخواہ کے علاوہ تعریفی اسناد اورنقد انعام دینے ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی ذمہ داریوں کا تعین اور دائرہ کار ، بھرتی کے لئے تعلیمی قابلیت ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو پے سکیل 7  اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پے سکیل 5  دینے سے متعلق مسودہ قانون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا -