مادر ملت کی 47 ویں برسی،ایوان کارکنان میں قرآن خوانی اور خصوصی نشست آج منعقد ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کی ممتاز رہنما، بانی پاکستان قائد اعظم کی ہمشیرہ ماردِر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 47 برسی کے موقع پر آج بروز بدھ 9جولائی کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائد اعظم لاہور میں محفل قرآن خوانی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ قرآن خوانی کا آغاز 10 بجے صبح ہو گا۔ ختم و دعا 11 بجے صبح ہو گی۔ بعد ازاں مادرِ ملت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی نشست منعقد ہوگی۔ مقررین میں بیگم ثریا خورشید، بیگم مہناز رفیع، بیگم بشری رحمن اور ڈاکٹر پروین خان شامل ہیں۔ اس محفل کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔