لیفٹیننٹ کرنل ( ر) محمد اقبال نے ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پنجاب کا چارج سنبھال لیا

لاہور(خبر نگار) لیفٹیننٹ کرنل (ر)  محمد اقبال  نے ڈائریکٹر جنرل  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  پنجاب کا چارج سنبھال لیا۔ وہ اس سے پہلے ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر)  محمد اقبال  بی آئی ایس پی میں2009  ء سے مختلف اہم پوسٹوں پر فرائض سر انجام دے چُکے ہیں۔ انہوں نے عبدالرحمن عابد سے عہدے کا چارج لیا ۔ چارج  سنبھالنے کے بعدڈائریکٹر جنرل  بی آ ئی ایس پی  لیفٹیننٹ کرنل (ر)  محمد اقبال نے ریجنل آفس پنجاب  کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں بی آ ئی ایس پی  کے تحت مختلف پروگرامز کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ  لیا گیا۔