فلاح انسانیت فائونڈیشن نے 3530 وزیرستان متاثرین میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعۃالدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے وزیرستان متاثرین کیلئے خشک راشن کی تقسیم  جاری ہے۔ وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے مزید 3530متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے۔