عطا الحق قاسمی کی ہمشیرہ کاختم قل آج ہوگا‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور آصف زرداری کا اظہار تعزیت

لاہور( خصوصی رپورٹر) نامور کالم نگار ادیب وشاعر عطا الحق قاسمی کی ہمشیرہ جو گذشتہ روز انتقال کر گئی تھیں ، کا ختم قل آج جامع مسجد ای ایم ای سوسائٹی ٹھوکر نیاز  بیگ ملتان روڈ لاہور میں 3 بجے ادا کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل اور سینئر کالم نگار عطا الحق قاسمی کی ہمشیرہ ماجدہ قاسمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوا  ر رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔