طاہر القادری کے انقلاب مارچ میں شریک نہیں ہونگے، 14 اگست کا سونامی مارچ ہوگا: جاوید ہاشمی

طاہر القادری کے انقلاب مارچ میں شریک نہیں ہونگے، 14 اگست کا  سونامی مارچ ہوگا: جاوید ہاشمی

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم طاہر القادری کے انقلاب مارچ میں شر یک نہیں ہونگے ‘حکو مت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 14 اگست کا سونامی مارچ ہر صورت ہو گا‘ جب تک انتخابی عمل میں موجود ’’خر ابیوں‘‘ کا علاج نہیں ہوتا اس وقت تک شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے، ہم آئین اور قانون کے مطابق ہی عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔