حکومت کا ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کرنے اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) وفاقی حکومت کا ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے انتظامی ڈھانچے میں  تبدیلیاں کرنے اوراسے مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، اے ایس ایف کا سربراہ میجر جنرل ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرح اے ایس ایف میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی آسامی  تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل کی اسلامی پر بریگیڈئر کو تعینات کیا جائے گا۔ حکومت نے اے ایس ایف کے ملازمین کی تربیت پر مزید توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔