تقاریر سے انتشار پھیلانے کا الزام عمران، شاہ محمود پر مقدمہ کیلئے درخواست سماعت 14جولائی تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب نے تحریک انصاف کے سربراہ، عمران خان اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی کی جانب سے کمنٹس داخل نہ کرائے جانے کی وجہ سے درخواست پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ مذکورہ درخواست کاشف سلمانی ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنی تقریروں کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔ عدالت ان کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔