تحریک انصاف کا مسلم لیگ ن کے سوا دیگرجماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دینے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے سوا دیگر سیاسی جماعتوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو عمران خان کے افطار ڈنر میں مدعو کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چودھری برادران سے گذشتہ روز ملاقات میں انہیں افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ تاہم تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک افطار ڈنر کی تاریخ میڈیا سے مخفی رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔