بجلی مہنگی کی گئی تو 14 اگست سے پہلے ہی دما دم مست قلندر شروع کر دینگے: محمود الرشید

بجلی مہنگی کی گئی تو 14 اگست سے پہلے ہی دما دم مست قلندر شروع کر دینگے: محمود الرشید

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پیپکو ڈیٹا نے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلی ا ور پانی بجلی کے چھوٹے بڑے دونوں وزیروں کے تمام دعوئے جھٹلادئیے ہیں ایک سال میں بجلی کی پیداوارمیں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔نندی پور پاور پراجیکٹ فرنس آئل پر ڈیزائن ہوا اسے ڈیزل پر چلانے کی کوشش کی گئی تو خراب ہو گیا اس حوالے سے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو مہنگائی لوڈشیڈنگ اور اووبلنگ کے ستائے عوام 14اگست سے پہلے دمادم مست قلندر شروع کر دیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپکو ڈیٹا کے مطابق جولائی 2013اور جولائی 2014میں بجلی کی پیداوار یکساں ہے جبکہ شارٹ فال بڑھ گیا ہے حکمرانوں نے پورا سال ایم او یو کے ڈراموں میں گزار دیا عملاًصورتحال گزشتہ سال کی نسبت بدتر ہے۔