بارش شروع ہوتے ہی تمام عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک نظر آئے: ایم ڈی واسا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری نصیر احمدنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر دورے کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُن کے علاقہ میں کوئی مین ہول کھلا نہ ہو۔ ایم ڈی واسا نے گزشتہ روز جاری مون سون میں فوری نکاسی آب کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی تمام عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک نظر آئے اور روزانہ کی بنیاد پر سب ڈویژن میں درج ہونے والی شکایات 24گھنٹے میں دور کی جائیں ، رمضان المبارک میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دوران واسا جرنیٹر زچلا کر شہریوں کو پانی مہیا کرے اور مساجد کے گردو نواح نکاسی آب کی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔