ارسلان افتخار بھی ( ن ) لیگ کا ’’ گلو بٹ ‘‘ بن گیا حیثیت کا جلد اندازہ ہوجائیگا ، جمشید اقبال چیمہ

ارسلان افتخار بھی ( ن ) لیگ کا ’’ گلو بٹ ‘‘ بن گیا  حیثیت کا جلد اندازہ ہوجائیگا ، جمشید اقبال چیمہ

لاہور( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار بھی مسلم لیگ ن کا ’’ گلو بٹ ‘‘ بن گیا ہے لیکن اسے بھی پولیس کی زیر حراست گلو بٹ کی طرح اپنی حیثیت کا انداز ہ ہو جائے گا ، جمہوریت کے چمپئن بننے والے اقدامات سے اس کے لئے خود کش بمبار ثابت ہو رہے ہیں ، عمران خان کے 14 اگست کو لانگ مارچ کے اعلان سے تخت لاہور لرز اٹھا ہے ، انشا اللہ اس ملک میں صاف اور شفاف انتخابی نظام رائج کرکے جمہوریت کو مضبوط کریں گے ۔ نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے کے تاخیر کے نام پر اربوں روپے ذاتی جیبوں میں ڈالے گئے اور ذاتی تشہیر پر کروڑوں خرچ کئے گئے ، یہ منصوبہ آزمائشی بنیادوں کے دوران ہی ٹرپ ہو گیا ہے اور آج تک اس سے ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل نہیں ہو سکی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے ارسلان افتخار کس کے اشاروں پر ناچ رہا ہے ۔