آپ شہید نہ ہونا کیونکہ پھر ’’شغل میلہ‘‘ کون لگائے گا: صحافی کے سخت سوال پر طاہرالقادری کی ’’ہنسی‘‘ نکل گئی

لاہور (آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحافی کے سخت سوال پر غصہ کی بجائے ’’ہنسی‘‘ نکل گئی۔ طاہرالقادری سے صحافیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں طاہرالقادری نے کہا کہ میں ملک کیلئے شہادت بھی قبول کرنے کیلئے تیار ہوں جس پر ایک صحافی نے کہا کہ آپ شہید نہ ہونا کیونکہ پھر ’’شغل میلہ‘‘ کون لگائے گا جس پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہنسی نکل گئی اور کہا کہ میں نہیں ہوں گا تو اس ملک میں ’’شغل میلہ‘‘ لگانے والے اور لوگ بھی موجود ہیں۔