”جنوبی پنجاب میں خواتین کی صحت کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے“

لاہور (لیڈی رپورٹر) جنوبی پنجاب میں خواتین کی صحت کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے، اسلام آباد میں بنائی جانے والی پالیسیوں اور زمینی حقائق میںزمین آسمان کا فرق ہونے کی وجہ سے نفاذ ممکن نہیں ہوتا، سیاسی جماعتیں خواتین کی صحت کو منشور کاحصہ بنائیں، جب تک پبلک پرائیویٹ سیکٹر مل کر خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں کردارادانہیںکرے گا ملکی ترقی ممکن نہیں۔مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے پراجیکٹ WARAHIکے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ مقررین میںارکان اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں، شازیہ عابد ایڈووکیٹ، صدر فیملی پلاننگ مہتاب اکبر راشدی، ثریاجبین، سید کمال شاہ، نبیلہ زار مالک، ڈاکٹرانجم رضوی، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر قیصر سلیم، ڈاکٹر مظہر عباسی، رضوان علی ودیگر شامل تھے۔