یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور ڈائیوو کے درمیان تعلیمی تعاون اور تحقیق کے فروغ کیلئے سمجھوتہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹر انسپورٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ڈائیووپاکستان موٹروے سروسز لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیںجس کا مقصد تعلیمی تعاون اور تحقیق کو فروغ دینا ہے اس سلسلے میں ایک تقریب ڈی پی ایم ایس ایل ماڈل ٹاﺅن کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں یو ای ٹی ٹرانسپوٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر تنویر اقبال قیوم ،الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر وقار جبکہ ڈائیوو کی جانب سے چیف ایگزیکٹوJ.H .KIM اور جنرل مینجر آپریشن سید عبدالمتین نے شرکت کی معاہدے کے تحت طلبہ کو مختلف پروگراموں میں انٹرن شپ دے جائے گی۔ اور طلبہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ریسرچ کریں گے جس سے کمپنی کو تکنیکی مدد ملے گی۔