یوم شہادت امام حسنؓ کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں: ڈی سی او

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے ضلعی حکومت لاہور 28صفر یوم شہادت امام حسن کے حوالے سے بہترےن انتظامات کو یقینی بنارہی ہے اور اس ضمن میں جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔ نادر ہال ڈی سی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور مختلف محکموں کے ملازمین وہاں پر فرائض سر انجام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور نے نادر ہال میں 28صفر ےوم شہادت امام حسنؓ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ شیعہ رہنماﺅں نے محرم الحرام اور 20صفر کے چہلم کے جلوس پر بہترےن انتظامات کرنے پر ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل اور انکی ٹےم کی خدمات کو سراہا۔