ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی حکومت نے 11 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا

لاہور(خبر نگار) ڈی سی او لاہور نے ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ضلعی حکومت لاہور کے 11ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئےے۔ مستقل ہونے والے ملازمین میں علی ذوالفقار جونیئر کلرک، سید ظہیر حسین شاہ جونئیر کلرک، سید شاہد عباس جونیئر کلرک، نقاش وکیل نائب قاصد، واصف بشیر ڈرائیور، محمد عمران جونیئر کلرک، سہیل ادریس نائب قاصد، حافظ سید شہزاد اکاﺅنٹ کلرک، حافظ محمد فرقان ڈرائیور، شکیل احمد اکاﺅنٹ کلرک اور شہباز علی جونئیر کلرک شامل ہیں۔