گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں آبی وسائل کی سیاست کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز آج ہوگا

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ےو نےورسٹی لاہور میںآج بدھ کو آبی وسائل کی سیاست کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز ہوگا جس میں 8ممالک سے 17عالمی سطح کے ماہرین شرکت کریں گے۔کانفرنس میں عالمی ماہرین اور ورکشاپ کے آرگنائزرزمیڈیا کو آبی وسائل کی سیاست،اس سے درپیش مسائل اور کانفرنس کے مقاصدسے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس میں امریکہ سے ڈیوڈگلمارٹن،غازی عالم،یی چین ای یانگ،کلاڈیا رنگلر اورآندرے سیوٹ سکائے،برطانیہ سے ڈین ہائینس،عاصمہ ناصراور دانش مصطفی ،نیوزی لینڈ سے ڈگلس ہل،بھارت سے لاڈیا پاول،جرمنی سے گیوواناگیولی اورجورگن شفران، کینیڈا سے ظفر عدیل،ہیرٹ بیگس اورڈیو جے ڈیولے مینک،تھائی لینڈ سے پروفیسر گنیش پی شیواکوٹی اور آسٹریلیا سے اویس پراچہ شرکت کررہے ہیں۔