گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن 85 دکانداروں کے چالان، 6 کیخلاف مقدمہ

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور نورالامین مینگل کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے 427 دوکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 85 دوکانداروں کے چالان کیے جنہیں 54,900 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 6 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔