گاڑیوں کے ایک سے 9 تک نمبر لاکھوں میں الاٹ، مزید نیلامی آج ہو گی

لاہور (اپنے نمائندے سے) محکمہ ایکسائز کے زیر اہتمام گاڑیوں کے نمبروں کی نئے سال کی پہلی سیریل ایل ای 13 کی پرکشش نمبروں کی نیلامی گزشتہ روز الحمرا ہال میں ہوئی۔ ایک نمبر 3 لاکھ 5 ہزار 2 نمبر ایک لاکھ 13 ہزار، 3 نمبر ایک لاکھ 4 نمبر 92 ہزار، 5 نمبر ایک لاکھ 71 ہزار، 6 نمبر 70 ہزار،7 نمبر 3 لاکھ 30 ہزار، 8 نمبر 1 لاکھ دس ہزار، 9 نمبر دو لاکھ 30 ہزار اور 10 نمبر ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صرف آدھے پرکشش نمبروں کی نیلامی ہوئی باقی کی نیلامی آج ہو گی۔ اس نیلامی سے محکمہ کی تاریخ کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا ہونے کا امکان ہے۔