کامیاب ہو کر وکلاءبرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: ندیم نواز ایڈووکیٹ

کامیاب ہو کر وکلاءبرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: ندیم نواز ایڈووکیٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وکلاءکی سیاست میں جمہوریت کا حسن ہے، ان خیالات کا اظہار لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نائب صدارت کے امیدوار ندیم نواز ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد وکلاءبرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیسوں کی تیاری کے لئے وکلاءکو فری ویب سائٹ، وکلاءٹریننگ اکیڈمی کا قیام، وکلاءاور ان کے اہلخانہ کے لئے ہسپتال، سکول، رہائش و کمیونی سنٹر اور ٹرانسپورٹ کے قیام ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ندیم نواز نے کہا کہ وکلاءقانون کی پاسداری کے لئے دن رات کام کرتے ہیں۔