چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے شتروگھن سنہا کی ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر سنیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے بھارتی اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن لوک سبھا شتروگھن سنہا نے آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ ان کے چودھری برادران بڑے محبت کرنے والے اور ملنسار ہیں، میں جب بھی پاکستان آتا ہوں ہمیشہ ان سے خصوصی طور پر ملاقات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔