پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے فلسفہ پر عمل پیرا ہے، الیکشن میں کلین سویپ کرینگے، عبدالقادر شاہین

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و پولیٹیکل ایڈوائزر ٹو گورنر پنجاب عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کے لئے ذوالفقار علی بھٹو کے وژن اور بے نظیر بھٹو کے فلسفہ پر عمل پیرا ہے جو اپنی پانچ سالہ خدمات کی بنیاد پر عوام میں جائے گی اور آئندہ الیکشن میں پورے پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی تنظیم کے مختلف عہدیداران اور کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو ان کے حقوق کی جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے جو طاقت کا اصل سرچشمہ ہیں۔