پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن جتنے مرضی ڈرامے کر لیں آنیوالی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی: محمود الرشید

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن جتنے مرضی ڈرامے کر لیں آنیوالی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی: محمود الرشید

لاہور (خصوصی رپورٹر) پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ملک کو صرف عمران خان اور تحریک انصاف ہی بچا سکتی ہے اور آنےوالی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی‘ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ جتنے مرضی ڈرامے کر لیں قوم انکے جھانسوں میں آنےوالی نہیں۔ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن اور لوٹ مار‘ مہنگائی، بد امنی اور بے روز گاری کے سواکچھ نہیں دیا۔ پاکستان کے عوام ملک کو بچانے کےلئے عمران خان کے ہاتھ مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں نظریاتی اور محنتی کارکنوں کو کسی سطح پر نظر انداز نہیں کیا جائےگا اور نظریاتی کارکن ہی فتح یاب ہوں گے۔ وہ پی پی 148سے لکی خان اور پی پی 149 عقےل احمد صدےقی کی قیادت میں آنے والے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔