پنجاب کالجز کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات، گارڈ آف آنر بھی دیا گیا

لاہور(خبر نگار) پنجاب کے آٹھوں تعلیمی بورڈز، پنجاب یونیورسٹی اور بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی میں پوزیشنز حاصل کرنے والے پنجاب کالجز کے طلبہ و طالبات میںگزشتہ روزپنجاب گروپ آف کالجز کی طرف سے تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی پنجاب گروپ آ ف کالجز کے چیئرمین میاں عامر محمود تھے۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجا ب گروپ آف کالجز سہیل افضل، پنجاب کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ، پو زیشن ہولڈرز اور ان کے والدین کے علاوہ مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈرز کوگاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر میاں عامر نے پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں اللہ تعالی کے کرم، والدین اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ پوزیشن ہولڈرز مستقبل میں بھی اپنی شاندار روایت کی پا سداری کر تے ہو ئے میڈیکل، انجیئنرنگ اور اکاﺅنٹنٹگ اور دوسرے شعبوںمیں کامیابی حاصل کر کے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا گروپ کے لئے یہ کسی ا عزاز سے کم نہیں کہ پنجاب کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں55 پوزیشن ہولڈرزپنجاب کالجز کے طلبہ و طا لبات ہیںاور آٹھ میں سے سات سپورٹس ٹرافی بھی پنجاب کالجز کے پاس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کالج نے پوزیشن ہولڈرز کو کار دینے کا سلسلہ شروع کیا اور آج حکومت پوزیشن ہولڈرز کو اسی طریقے سے سراہ رہی ہے اور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم پوزیشن ہولڈرز کو انعام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز نے سب سے پہلے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کاسلسلہ شروع کیا اور اس حوصلہ افزائی کی بھی حکومت نے پیروی کی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ یہ یاد رکھیں یہ ملک ہمیں مذہب کی بنیاد پر ملا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مذہب کو سینے سے لگا ئے رکھیں۔ انہوں نے طلبہ و طا لبات پر زور دیا کہ کہ قرآن پا ک کو پڑھیں اور سمجھیںکیونکہ اس میں ہماری مشکلات کا حل ہے۔میاں عامر محمود نے اس موقعہ پر طلبہ و طا لبات میں کار اور موٹر سائیکل کی چابیاںاور گولڈ میڈلز بھی تقسیم کئے جبکہ پوزیشن ہولڈرز میں کروڑوں روپے کے کیش پرائز بھی تقسیم کئے گئے۔ پنجاب گروپ آف کالجز کی انتظامیہ نے اس موقعہ پر پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر بھی دیا جوکہ پرائیویٹ سیکٹر میں طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کا پہلا واقعہ ہے۔ طلبہءنے اس موقعہ پر ملی نغمے بھی پیش کئے۔