پسند کی شادی کرنے والی میٹرک کی طالبہ دارالامان منتقل، عمر کے تعین کی ہدایت


لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی میٹرک کی طالبہ کو دارالامان بھجواتے ہوئے ایم ایس میو ہسپتال کو ہدایت کی کہ لڑکی عمر کا تعین کر کے 22 جنوری کو رپورٹ پیش کی جائے ۔ سمیعہ نامی لڑکی نے اپنے خاوند کے خلاف درج ایف آئی آر کے اخراج کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر پولیس اور لڑکی کے ورثا نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی ابھی بالغ نہیں۔