پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے: مزدور محاذ

لاہور (وقائع نگار) اقتدار کے مزے لوٹنے والی تمام جماعتیں جمہوری نظام کے خاتمے کی دہائی دے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مزدور محاذ کے سیکرٹری جنرل شوکت علی چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت کے نام پر عوام پر جاگیرداروں، سرمایہ داروں، استحصالی قوتوں، سامراجی ایجنٹوں اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کا تحفہ دینے والوں کی آمریت قائم ہے۔ اقتدار میں موجودہ تمام جماعتوں خاندانی جماعتیں ہیں۔