پاکستان آگہی پروگرام: طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول مزنگ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریکِ پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے درس بابا عطار چوک بابا اعظم‘ اچھرہ سنٹرل کالج آف کامرس رشید پاک اچھرہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شالیمار ٹاﺅن‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول خضر آباد واہگہ ٹاﺅن‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ لچھمن سنگھ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ لچھمن سنگھ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیصل ٹاﺅن اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تکیہ لہری شاہ‘ کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1051 تھی۔