وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئرمین نجم سعید ریٹائر، راشدہ ملک کو اضافی چارج دیدیا گیا

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم کے چیئرمین نجم سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد راشدہ ملک کو چیئرمین کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ راشدہ ملک مینجمنٹ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری ہیں۔ راشدہ ملک نے گزشتہ روز چیئرمین سی یم آئی ٹی کا چارج سنبھال لیا۔ نجم سعید تقریباً دو سال چیئرمین سی ایم آئی ٹی رہے۔