میٹرو بس روٹ سے لاکھوں کا سامان چوری کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)مجاہد سکواڈ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے لاہورمیٹرو بس سروس کے روٹ سے لاکھوں مالیت کی چوری شدہ کاپر وائر، کلمپ اور سپیشل سٹاپر پٹی برآمدکر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے محمد طاہر کی ہدایت پر اس سپیشل ٹاسک پر تعینات اہلکاروں نے دوران گشت قینچی پھاٹک تا چونگی امرسدھو،شاہدرہ تا ٹمبر مارکیٹ اورپی ایم جی چوک تا بوہڑ والا چوک کے روٹ کے درمیان کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی کاپر وائر کے علاوہ سپیشل کلمپ تار اور سٹاپر پٹی برآمد کرکے 3ملزمان فریاد علی ، اصغر علی اور چاند کو رنگے ہاتھوںگرفتار کر کے مقدمات درج کروادئیے۔