مولانا قاری محمد ارشد انتقال کر گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کی جنرل کونسل کے رکن اور مانسہرہ جمعیت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جامعہ معہد القرآن کے مہتمم مولانا قاری محمد ارشد منگل کی صبح انتقال کر گئے۔ مولانا قاری محمد ارشد جے یو آئی کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاری فضل ربی مرحوم کے صاحبزادے تھے۔ جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا محمد امجد خان، مولانا امان اللہ، مولانا عطاءالرحمٰن، مولانا جمیل الرحمٰن درخواستی، مولانا قاری فیاض الرحمٰن علوی، مولانا محمد قاسم، حاجی عبدالجلیل جان، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمٰن، مولانا سید ہدایت اللہ شاہ، مولانا ناصر محمود، مولانا شاہ عبدالعزیز، مولانا مفتی وقار احمد، مولانا مفتی شمس الحق نے مولانا قاری محمد ارشد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا ہے۔