ملک میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے: روبینہ شاہین وٹو

لاہور (خبر نگار) ممبر پنجاب اسمبلی و چیئرمین امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ روبینہ شاہین وٹو نے کہا ہے کہ قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک‘جمہوریت اور غریب عوام کے لئے جدوجہد میں اپنی جان تک قربان کر دی‘ آج ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے خلاف سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی ملک بھر سے پیپلز پارٹی ہی کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔