ماتحت عدلیہ نے نومبر سے 7 جنوری تک 24 ہزار سے زائد پرانے مقدمات نمٹائے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب میں ضلعی عدلیہ نے یکم نومبر 2012ءسے 7 جنوری 2013ءتک 24,560 پرانے زیر التواءمقدمات نمٹائے جس کے بعد 2008ءسے پہلے کے زیر التواءمقدمات کی تعداد 29,255 رہ گئی۔ ہائی کورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے بنائے گئے سیل کے مطابق ضلعی عدلیہ نے نومبر 2012ءمیں 9182 اور دسمبر 2012ءمیں 12,639 پرانے مقدمات نمٹائے۔