قاضی حسین احمد کے ایصال ثواب کیلئے منصورہ ڈگری کالج میں غائبانہ نماز ادا کی گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ لیڈی رپورٹر) سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان ہاسٹل اور منصورہ ڈگری کالج کے گراﺅنڈ غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، امامت پرنسپل منصورہ ڈگری کالج پروفیسر رشید احمد انگوی نے کی۔ جنازے سے قبل پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری ڈائریکٹر سید مودودی انسٹی ٹیوٹ نے قاضی حسین احمد کی دنیا بھر کے مختلف ممالک اور براعظموں میں کی گئی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔