قاضی حسین احمد معتدل مزاج سیاستدان تھے سلمان رفیق کی منصورہ جا کر تعزیت

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ رفیق نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی وفات پر نائب امیر لیاقت بلوچ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ قاضی حسین احمد عظیم سیاسی و سماجی رہنما اور قومی اثاثہ تھے اور ان کی وفات بلاشبہ قومی نقصان ہے۔