عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے بیدار ہو چکے ہیں: رحیق احمد عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ان نام نہاد سیاسی مداریوں کی سائنٹفک کرپشن کو طشت از بام کر دیا ہے، اب عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اپنے حقوق حاصل کرنے کے لےے بیدار ہو چکا ہے، مفلوک الحال عوام اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک احتساب کے ذریعے عوام کی لوٹی ہوئی دولت انہیں واپس لوٹا نہیں دی جاتی۔