طاہر القادری غیر آئینی سیٹ اپ لانے کی کوشش کر رہے ہیں: محمد مہدی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد مہدی نے کہا کہ طاہر القادری غیرآئینی سیٹ اپ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ انتخابات میں ایک لمحہ بھی تاخیر برداشت نہیں کریگی۔ اس سلسلہ میں ہر آپشن استعمال کرینگے۔ کسی کو چند مقلدوں کے زور پر الیکشن سبوتاژ نہیں کرنے دینگے۔ اگر افرادی قوت کا مظاہرہ بھی کرنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بے نظیر بھٹو رحمن ملک جیسے لوگوں کی وجہ سے شہید ہوئیڈ۔ یہی لوگ آمریت لائے تھے۔ پنجاب حکومت لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہی، بلاوجہ الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد مہدی نے لیگی رہنما عبیداللہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔