طاہر القادری انتخابی اصلاحات کے نام پر ملک میں فساد کرانا چاہتے ہیں: مولانا محمد نعیم بادشاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا محمد نعیم بادشاہ نے کہا کہ وہ انتخابی اصلاحات کے نام پر ملک میں خون خرابہ کروا ک ر الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک ملک سے باہر رہ کر کینیڈا کی نیشنلٹی حاصل کرنے کے بعد جناح پور کے ایجنڈا پر کام کرنے والے الطاف حسین کے ساتھ مل کر غیر ملکی آقا¶ں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔