طاہرالقادری کا لانگ مارچ غیر ملکی ایجنڈا ہے: حاجی اعجاز احمد بٹ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی اعجاز احمد بٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا لانگ مارچ غیر ملکی ایجنڈا ہے جس کا مقصد قربانیوں سے حاصل ہونے والی جمہوریت کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ایسے حالات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے بیان سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مولانا الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں اور ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میاں نوازشریف اور شہباز شریف ایسے لیڈرز ہیں جو بحرانوں میں پھنسی ہوئی قوم کو باہر نکال سکتے ہیں اور ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس کی واضح مثال پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کام ہیں۔