صالح، متقی اور پرہیزگار افراد کے الیکشن میں حصہ لینے کو یقینی بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ

صالح، متقی اور پرہیزگار افراد کے الیکشن میں حصہ لینے کو یقینی بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں صالح، متقی اور پرہیز گار افراد کے الیکشن میں حصہ لینے کو یقینی بنانے کے لئے رٹ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ لائرز فاﺅنڈیشن فار جسٹس اینڈ ڈیموکریسی کے صدر فیروز شاہ گیلانی نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں م¶قف اختیار کیا ہے کہ دستور کے آرٹیکل 62 کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کےلئے اچھی شہرت اور اچھے کردار کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔