شیخ الاسلام امیرالمومنین بننے کی کوشش نہ کریں: عارف سندھیلہ

شیخ الاسلام امیرالمومنین بننے کی کوشش نہ کریں: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی واضح کامیابی دیکھ کر ملک دشمن عناصر پریشان ہوچکے ہیں اور ملک میں فساد برپا کرنے کیلئے فسادی مارچ کو تقویت دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان میں کینیڈا یا مغربی ایجنڈا کامیاب نہیں ہو سکتا "شیخ الاسلام" امیر المومنین بننے کی کوشش نہ کریں ملک میں جمہوریت کی رکھوالی مسلم لیگ ن نے کی ہے اس کو کسی بھی طرح ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کیلئے فوری انتخابات ناگریز ہیں نواز شریف برسر اقتدار آ کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔