سارک ممالک کے 250 صحافیوں کا وفد پاکستان پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

لاہور (نوائے وقت نیوز+ ثناءنیوز) سارک ممالک کے 250 صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد کے ارکان لاہور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعات کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد آج (9 جنوری کو) واپس روانہ ہوں گے۔ سارک کے صحافی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے تو انکا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ پیچھے دیکھنے کی بجائے آگے بڑھنا ہوگا،صحافیوں نے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ویزا پالیسی میں مزید نرمی کی جائے ۔